سرکاری خرچوں پر تلور،بٹیر اور شتر مرغ کے کھابے اڑانے والے کس چیز کی تیاری کر لیں ، عظمیٰ بخاری نےحکومت کے مستقبل کی پیش گوئی بھی کر دی

لاہور (پی این آئی) مسلم لیگ (ن) پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمی بخاری نے کہا ہے کہ ہم ڈنکے کی چوٹ پر کہتے ہیں یہ جعلی پارلیمنٹ اور عمران خان جعلی وزیراعظم ہیں،عمران خان کو اس کے اتحادی وزیراعظم تسلیم نہیں کرتے توہم کیسے کرلیں۔

اپنے بیان میںانہوںنے کہاکہ خادمہ صاحبہ آپ بس اپنی کنٹریکٹ نوکری پر توجہ دیں پی ڈی ایم کا معاملہ آپ سے بہت اوپر کا ہے،خادمہ صاحبہ آپ عثمان بزدار کی چاپلوسی میں سو میں سے پورے سو نمبر لے رہی ہیں۔حکومتی ترجمان تنقیدی پیپرز میں پاس اور کارکردگی پیپرز میں فیل ہورہے ہیں۔گلی ڈنڈہ اور کرکٹ کھیلنے والے لوگ آج پاکستان کے سیاہ و سفید کے ملک بنے بیٹھے ہیں،لیکن اب قوم کی برداشت کی حد ہو چکی ہے چور بازاری کا سلسلہ اب ہر صورت بند ہوگا۔سرکاری خرچوں پر تلور،بٹیر اور شتر مرغ کے کھابے اڑانے والے اب اڈیالہ کی دال روٹی کھانے کی تیار ی کریں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close