حکومت کا سیاسی جماعتوں کی عسکری تنظیمیں ختم کرنے کااعلان

اسلام آباد(پی این آئی )وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا سیاسی جماعتوں کی عسکری تنظیمیں ختم کرنے کااعلان ۔ تفصیلات کے مطابق دورہ پشاور کے دوران صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی جماعتوں کو مکمل آزادی ہے مگر عسکری قوت کے خلاف آزادی نہیں۔ سیاسی جماعتوں کے

تمام عسکری تنظیمیں ختم کرنے پرغور کررہے ہیں۔پاک افواج کے خلاف بات کرنے اور کسی کو سازش کی اجازت نہیں دیں گے۔ 15سال سے پاکستان کے خلاف پراپیگنڈ اکیا جارہا ہے۔انہوں نے اپوزیشن کو واشگاف الفاظ میں پیغام دیا ہے کہ اگرآپ وفا کریں گے تو ہم بھی وفا کریں گے۔ پیپلزپارٹی کا سینیٹ انتخاب میں حصہ لینا اچھا فیصلہ ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close