اسلام آباد(آئی این پی ) وزارت داخلہ نے اعلان کیا ہے کہ (آج) یکم جنوری سے ویزا کی تمام درخواستیں صرف آن لائن ہی قابل قبول ہوں گی انہیں دستی یا مینول طریقے سے قبول نہیں کیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق وزارت داخلہ کے ترجمان ظفر یاب خان نے اس حوالے سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر
اپنے ٹویٹ میں کہا کہ دستی یا مینول درخواستیں اب قابل قبول نہیں ہوں گی، اب تمام درخواستیں آن لائن پورٹل visa.NADRA.gov.pk کے ذریعے ہی جمع ہوں گی۔ترجمان نے مزید کہا کہ شفافیت کے ساتھ ویزا کے وقت پر اجرا کا عمل یقینی بنایا جائے گا۔۔۔۔
اوور سیز پاکستانی خوش ہو جائیں، پاکستان کے بڑے بین الاقوامی ہوائی اڈوں پر ای گیٹ نصب کرنے کا فیصلہ، کیا سہولتیں ملیں گی؟
کراچی(این این آئی) ملک کے بڑے بین الاقوامی ہوائی اڈوں پر ای گیٹ نصب کئے جائیں گے۔نجی ٹی وی کے مطابق سول ایوی اتھارٹی (سی اے اے ) نے ملک کے بڑے اور مصروف ہوائی اڈوں پر مسافروں کو جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے عالمی سفری سہولت متعارف کرانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔سول ایوی ایشن کے مطابق ملک کے بڑے بین الاقوامی ہوائی اڈوں پر ای گیٹ نصب کئے جائیں گے، پہلے مرحلے میں جناح انٹر نیشنل، نیو اسلام آباد اور لاہور کے علامہ اقبال ایئرپورٹ پر ای گیٹ نصب ہوں گے، جس کیلئے ٹینڈر طلب کرلئے گئے ہیں جبکہ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے منصوبے کے لیے ٹینڈر نوٹس کا اشتہار بھی جاری کردیا ہے۔ای گیٹ نصب ہونے کے بعد ملکی ائیر پورٹس پر مسافروں کو پاسپورٹ یا ٹکٹ دکھانے کی زحمت نہیں اٹھانی پڑے گی، مسافر ائیرپورٹ پر داخل ہوتے ہی ای گیٹ کے ذریعے پاسپورٹ اور ٹکٹ اسیکن کرکے بورڈنگ کارڈ حاصل کر کے جہاز میں سوار ہوسکتے ہیں، جدید ٹیکنالوجی سے مسافروں کو عالمی سفری سہولت میسر ہوگی۔ای گیٹس خود کار طریقے سے مسافر کی شناخت کی تصدیق کے لئے بائیو میٹرک پاسپورٹ میں چپ میں موجود ڈیٹا کو استعمال کرتی ہیں، مسافر چہرے، فنگر پرنٹ، آئیرس پہچان یا طریق کار کا مجموعہ استعمال کرکے بایومیٹرک تصدیق سے گزرتے ہیں، شناخت کا عمل مکمل ہونے کے بعد ، جسمانی رکاوٹ جیسے گیٹ
یا ٹرنسٹائل گزرنے کی اجازت دینے کے لئے کھل جاتی ہے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں