وفاقی حکومت کا مفتی منیب الرحمان نے بڑا عہدہ دینے کا اعلان

اسلام آباد(پی این این )حکومت نے مفتی منیب الرحمان کو جلد ہی بڑاعہد دینے کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری نے کہا ہے کہ چیئرمین رویت ہلال کمیٹی کے عہدے سےمفتی منیب الرحمان کو میرے سفارش پر ہٹایا گیا انہیں جلد ہی

کوئی بڑا عہدہ سونپا جائے گا ۔ واضح رہے کہ روئیت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب کو عہدے سےہٹا دیا گیا ۔مولانا عبدالخبیر آزاد روئیت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مقرر کردئیے گئے ۔ڈی جی سید مشاہد حسین خالد نے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ہلال کمیٹی کی تشکیل نو کر دی گئی ،رویت ہلال کمیٹی میں 19 ارکان شامل ہونگے ۔راغب نعیمی ، حسین اکبر،مولانا فضل الرحیم،ڈاکٹر یاسین ظفر شامل ہیں ۔ مفتی اقبال چشتی، ڈاکٹرمفتی علی اصغر،فیصل احمد،سید علی قرار نقوی کے علاوہ مفتی فضل جمیل ،حافظ عبدالغفور،یوسف کشمیری،قاری میر اللہ،حبیب اللہ چشتی مفتی ضمیر بھی شامل ہونگے۔جبکہ کمیٹی میں سپارکو،محکمہ موسمیات ،سائنس ٹیکنالوجی اوروزارت مذہبی امورکا ایک ایک نمائندہ شامل کیا گیا ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close