اوور سیز پاکستانی خوش ہو جائیں، پاکستان کے بڑے بین الاقوامی ہوائی اڈوں پر ای گیٹ نصب کرنے کا فیصلہ، کیا سہولتیں ملیں گی؟

کراچی(این این آئی) ملک کے بڑے بین الاقوامی ہوائی اڈوں پر ای گیٹ نصب کئے جائیں گے۔نجی ٹی وی کے مطابق سول ایوی اتھارٹی (سی اے اے ) نے ملک کے بڑے اور مصروف ہوائی اڈوں پر مسافروں کو جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے عالمی سفری سہولت متعارف کرانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔سول ایوی ایشن کے مطابق

ملک کے بڑے بین الاقوامی ہوائی اڈوں پر ای گیٹ نصب کئے جائیں گے، پہلے مرحلے میں جناح انٹر نیشنل، نیو اسلام آباد اور لاہور کے علامہ اقبال ایئرپورٹ پر ای گیٹ نصب ہوں گے، جس کیلئے ٹینڈر طلب کرلئے گئے ہیں جبکہ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے منصوبے کے لیے ٹینڈر نوٹس کا اشتہار بھی جاری کردیا ہے۔ای گیٹ نصب ہونے کے بعد ملکی ائیر پورٹس پر مسافروں کو پاسپورٹ یا ٹکٹ دکھانے کی زحمت نہیں اٹھانی پڑے گی، مسافر ائیرپورٹ پر داخل ہوتے ہی ای گیٹ کے ذریعے پاسپورٹ اور ٹکٹ اسیکن کرکے بورڈنگ کارڈ حاصل کر کے جہاز میں سوار ہوسکتے ہیں، جدید ٹیکنالوجی سے مسافروں کو عالمی سفری سہولت میسر ہوگی۔ای گیٹس خود کار طریقے سے مسافر کی شناخت کی تصدیق کے لئے بائیو میٹرک پاسپورٹ میں چپ میں موجود ڈیٹا کو استعمال کرتی ہیں، مسافر چہرے، فنگر پرنٹ، آئیرس پہچان یا طریق کار کا مجموعہ استعمال کرکے بایومیٹرک تصدیق سے گزرتے ہیں، شناخت کا عمل مکمل ہونے کے بعد ، جسمانی رکاوٹ جیسے گیٹ یا ٹرنسٹائل گزرنے کی اجازت دینے کے لئے کھل جاتی ہے۔۔۔۔

سعودی عرب میں مقیم پاکستانی توجہ دیں، سب کو ویکسین مفت لگے گی، 7 لاکھ افراد کا ویکسین کے لیے اندراج

ریاض (این این آئی )سعودی عرب میں سات لاکھ سے زیادہ افراد نے کرونا وائرس کی ویکسین لگوانے کے لیے اپنے ناموں کا اندراج کرایا ہے۔ ان میں مملکت کے شہری اور مکین دونوں شامل ہیں۔ سعودی عرب کی وزارتِ صحت نے 15 دسمبر کو اپنی موبائل فون ایپلی کیشن صحتی کے ذریعے ویکسین لگوانے کے خواہاں شہریوں اور مکینوں کی رجسٹریشن کا آغاز کیا تھا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبدالعالی نے ایک بیان میں کہا کہ ویکسین مختلف مراحل میں لگائی جائے گی اور معاشرے کے تمام ارکان مفت یہ ویکسین لگوا سکتے ہیں۔ ان کا کہناتھا کہ مملکت میں 2021 کے آخر تک کرونا وائرس کی ویکسینیں وافرتعداد میں دستیاب ہوں گی اور یہ ملک کی 70 فی صد آبادی کے لیے کافی ہوں گی۔سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے گذشتہ جمعہ کو ویکسین کی پہلی خوراک لگوائی تھی۔اس کے بعد سے سعودی وزیر صحت ڈاکٹر توفیق الربیعہ کے بہ قول کووِڈ-19 کی ویکسین لگوانے کے لیے اپنے ناموں کا اندراج کرانے والے افراد کی تعداد میں پانچ گنا اضافہ ہوا ۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close