اسلام آباد(پی این آئی)معروف صحافی عارف حمید بھٹی نے دعویٰ کیا ہے کہ مولانا محمد خان شیرانی اور حافظ حسین احمد نے اپنا پیپر ورک مکمل کرلیا ہے۔ بہت سے مدارس ایسے ہیں جن کی کمانڈ اب مولانا فضل الرحمان سے چھینی جا رہی ہے۔نجی ٹی وی پروگرام میں
گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جمعیت علما اسلام کو جب بھی بیچا مولانا فضل الرحمان نے ہی بیچا۔ مولانا محمد خان شیرانی اور حافظ حسین احمد نے اپنا پیپر ورک مکمل کرلیا ہے اور ان کے علما کرام سے روابط جاری ہیں۔ مدارس میں تقسیم ہوچکی ہے، مولانا فضل الرحمان سے ان مدارس کی کمانڈ چھینی جارہی ہے جن کی بنیاد پر وہ احتجاج کیا کرتے تھے۔ اب یہ سوال اٹھنے لگ گیا ہے کہ آخر مولانا فضل الرحمان اسلام آباد میں دھرنا کس لیے دینا چاہتے ہیں، تین راتیں پہلے بعض مدارس نے مولانا پر واضح کردیا ہے کہ وہ ان کی خاطر اسلام آباد پر حملہ آور نہیں ہوں گے اور نواز شریف کیلئے قربانی نہیں دیں گے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز مولانا محمد خان شیرانی نے مولانا فضل الرحمن گروپ سے علیحدہ ہو کر جے یو آئی پاکستان کی بحالی کا اعلان کیا ہے ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں