نواز شریف نے مریم نواز کو میرٹ پر داخلہ نہ دینے پر کنیر ڈکالج کی پرنسپل کو نوکری سے نکلو ادیا تھا جسٹس (ر) ناصرہ جاوید اقبال نے مریم نواز کے زمانہ طالب علمی کا حیران کن واقعہ بتا دیا

اسلام آباد(پی این آئی )جسٹس ناصرہ جاوید نے نجی ٹی وی پروگرام میں انکشاف کیا ہے کہ نواز شریف نے اپنے دور حکومت میں اپنی بیٹی کو میرٹ پر داخلہ نہ دینے کیلئے کنیرڈ کالج کی پرنسپل کو نکلوا دیا تھا ۔ انہوں نے مریم نواز شریف پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے یہ بتائیں کہ نواز شریف کی صاحبزادی کی کیا حیثیت ہے ۔

مجھے یا د ہے کہ سابق وزیراعظم نے مریم نواز کو میرٹ پر داخلہ نہ دینے کی وجہ سے پرنسل کو عہدے سے ہٹوا دیا تھا ۔ نواز شریف نے پرنسپل سے کہا ہے کہ میری بیٹی کو میرٹ پر داخلہ دیں لیکن پرنسپل نے جواب دیا کہ ہم میرٹ سے ہٹ کر داخلہ نہیں دے سکتے جس پر نواز شریف نے انہیں نوکری سے نکلوا دیا تھا تھا ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close