ہمارے صبر کا مزید امتحان مت لیں ، ن لیگی رہنمائوں نے قیادت کے سامنے ہاتھ جوڑ دیے

اسلام آباد (پی این آئی )سینئر تجزیہ کار ایاز میر نے نجی ٹی وی پروگرام میں کہا ہے کہ ن لیگ کے رہنمائوںنے قیادت کے سامنے ہاتھ جوڑنا شروع کر دیے ہیں ،ان کی جانب یہ سے کہا جارہا ہے کہ خدارا ہمارے صبر کا مزید امتحان نہ لیں ۔ سینئر تجزیہ کار نے کہا ہے کہ کچھ لوگ ہیں جو مولانا فض ل الرحمان کے بہکاوے میں

 نہیں آنے والے ، یہ اچھی طرح چیزوں سے واقف ہیں ۔ پیپلز پارٹی نے بھی ان چیزوں سے کنارہ کشی اختیار کرتے رہنا ہے تو ایسی صورتحال میں مولانا فضل الرحمان کو اپنے گھر کی فکر پڑ جائے گی کیونکہ اس وقت جے یو آئی ف میں بغاوت پھوٹ پڑی ہے ، متعدد رہنمائوں نے مولانا فضل الرحمان کیخلاف بیانا ت جاری کیے ہیں ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close