برطانیہ میں کشمیریوں کی شناخت، چوہدری محمد صادق برمنگھم میں انتقال کرگئے، انا للہ و انا الیہ راجعون

برمنگھم (خادم حسین شاہین) برطانیہ میں کشمیریوں کی شناخت، پہچان اور جدوجہد کا ایک بہت معتبر حوالہ چوہدری محمد صادق چھتروی برمنگھم میں انتقال کرگئے۔انا للہ وانا الیہ راجعون۔ اللہ پاک ان کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے ۔مرحوم چوہدری محمد صادق چھتروی سابق صدر آزاد کشمیر کے ایچ خورشید کے

ساتھی چوہدری صابر چھتروی کے بھائی اور چوہدری آفتاب چھتروی کے تایا تھے۔ وہ جموں و کشمیر لبریشن لیگ کے مرکزی رہنماء شمار ہوتے تھے۔ جب جب مسئلہ کشمیر کے حوالے سے برطانیہ میں ہونے والے کام کا ذکر ہو گا تو اس میں ایک بہت نمایاں نام چوہدری محمد صادق مرحوم کا ہوگا۔ان کے احباب کا کہنا ہے کہ مرحوم کی رگ رگ میں کشمیر کی محبت اور آزادی کشمیر کی خواہش خون کی مانند رواں دواں تھی۔ چوہدری محمد صادق صاحب برطانیہ میں آباد ہونے والی برٹش کشمیریوں کی پہلی نسل کی تیزی سے ختم ہوتی ہوئی نشانیوں میں سے ایک نشانی تھی۔ وہ کشمیر کی آزادی کا خواب اپنی آنکھوں میں سجائے ابدی نیند سو گئے۔ اللہ پاک ان کے اس خواب کو پورا کرے اور ان کی آخرت کی منازل کو آسان فرمائے۔ آمین

اوور سیز پاکستانیوں کے لیے بڑی خبر، پی آئی اے نے سعودی عرب کے ایک اور اہم کے لیے فلائٹ آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا

کراچی(این این آئی)قومی ایئرلائن نے سعودی عرب کے شہر ابہاء کیلئے فلائٹ آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔تفصیلات کے مطابق قومی ایئرلائن (پی آئی اے) سعودی عرب کے شہر ابہاء کیلئے فلائٹ آپریشن شروع

کرنے جارہی ہے، پی آئی ایابہاء کیلئے ہفتہ وار2پروازیں آپریٹ کریں گی،پروازیں لاہور اور اسلام آباد سےچلائی جائیں گی۔گاکا کی منظوری کے بعد پی آئی اے جنوری کے پہلے ہفتے سے فلائیٹ آپریشن شروع کرے گی۔ قومی ایئرلائن نے پروازیں شروع کرنے کے لیے سعودی حکومت کو درخواست دی ہوئی ہے۔سعودی عرب کے شہر ابہاء کے لیے فلائٹ کی بحالی سے مسافروں کو سفری سہولت ملے گی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close