بیرون ملک سفر کرنے والے پاکستانی محتاط ہو جائیں، ملتان سے بیرون پاکستان جانے والی پرواز سے کورونا کے مریض کو اتار دیا گیا

ملتان (این این آئی)ملتان سے جدہ جانے والی پرواز میں سوار کورونا وائرس کے مریض کو جہاز سے آف لوڈ کر دیا گیا۔ملتان سے سعودی عرب کے شہر جدہ جانے والی نجی ائیر لائن کی پرواز پی اے 8700 میں سوار بہاولپور کے مسافر محمد اقبال کی رپورٹ کورونا پازٹیو تھی،جہاز کے عملے نے جب مسافر کی رپورٹ چیک

کی تو فوراً اسے جہاز سے اتار دیا۔سول ایوی ایشن کے ڈاکٹرز نے مسافر کو طبی معائنہ کے بعد اسے گھر میں قرنطینہ ہونے کا مشورہ دیدیا۔۔۔۔۔

اوور سیز پاکستانیوں کے لیے بڑی خبر، پی آئی اے نے سعودی عرب کے ایک اور اہم کے لیے فلائٹ آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا

کراچی(این این آئی)قومی ایئرلائن نے سعودی عرب کے شہر ابہاء کیلئے فلائٹ آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔تفصیلات کے مطابق قومی ایئرلائن (پی آئی اے) سعودی عرب کے شہر ابہاء کیلئے فلائٹ آپریشن شروع کرنے جارہی ہے، پی آئی ایابہاء کیلئے ہفتہ وار2پروازیں آپریٹ کریں گی،پروازیں لاہور اور اسلام آباد سےچلائی جائیں گی۔گاکا کی منظوری کے بعد پی آئی اے جنوری کے پہلے ہفتے سے فلائیٹ آپریشن شروع کرے گی۔ قومی ایئرلائن نے پروازیں شروع کرنے کے لیے سعودی حکومت کو درخواست دی ہوئی ہے۔سعودی عرب کے شہر ابہاء کے لیے فلائٹ کی بحالی سے مسافروں کو سفری سہولت ملے گی۔۔۔۔

آئندہ الیکشن میں عمران خان کے پاس کوئی ٹکٹ لینے

نہیں آئے گا، پی ڈی ایم جلسے کے بعد نامور صحافی کا دعویٰ

اسلام آباد (پی این آئی) اس وقت اپوزیشن انتہائی مقبول ہے ، اب الیکشن ہوئے تو رائیونڈ میں ٹکٹ لینے والوں کا رش لگ جانا ہے۔ عمران خان کے پاس کوئی ٹکٹ لینے نہیں آئے گا ، ان خیالات کا اظہار تجزیہ کار نجم سیٹھی نے کیا۔ تفصیلات کے مطابق انہوں نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں پر مشتمل پی ڈی ایم اتحاد ملک میں ضمنی الیکشن نہیں ہونے دے گا ، اس مقصد کیلئے وہ الیکشن کمیشن کا گھراو کریں گے اور پولنگ اسٹیشن میں لوگوں کو نہیں آنے دیا جائے گا ، جس کی بناء پر لڑائی جھگڑے ہوں گے لیکن اس سب کے باوجود اگر یہ فیصلہ ہوبھی گیا کہ ضمنی الیکشن ہوں گے تو اس صورت میں اپوزیشن پھر الیکشن میں اپنے لوگ کھڑے کرے گی لیکن عمران خان کی جماعت کو جیتنے والے لوگ نہیں ملیں گے۔نجم سیٹھی نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اس وقت بہت غیر مقبول ہوچکے ہیں جس کی وجہ ان کی حکومت کی کارکردگی ہے اس لیے انہیں اب ووٹ نہیں پڑیں گے اور یہ سب جانتے ہیں تو ایسی صورت میں کون ان کے پاس جائے گا ، اس کی بجائے لوگ رائیونڈ پہنچ جائیں گے اور باقی جماعتوں سے بھی کہیں گے ہمیں ٹکٹ دیں گے جس کی وجہ سے تمام

اچھے امیدوار اپوزیشن کی جماعتوں کے پاس چلے جائیں گے ، اس صورت میں اگر الیکشن ہوئے تو اپوزیشن کلین سوئپ کرجائے گی۔خیال رہے کہ پی ڈی ایم پر مشتمل اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد کی طرف سے ان دنوں

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close