شفیلڈ (پی این آئی) انگلینڈ کے شہر شفیلڈ میں مقیم کوٹلی آزادکشمیر کے نواحی قصبے تھروچی گُلپورکے راجہ کالا خان چند سال کی علالت کے بعد ہفتہ کی شام اللہ کے حضور پیش ہو گئے ہیں وہ شفیلڈ کی معروف سیاسی سماجی اور مذہبی شخصیت راجہ اعجاز کالا، راجہ ذوالقرنین خان، راجہ افتخار خان اور ڈاکٹر شیراز کے والد
گرامی تھے۔ حاجی راجہ کالا خان شفیلڈ اور تھروچی میں یکساں مقبول شخصیت انسانی خدمت سے سرشار اور غریب پرور انسان تھے ۔ان کی میت 20 دسمبر اتوارکے روز صبح اسلام آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ پہنچے گی جس کے بعد تدفین کے لیے آبائی گاؤں تھروچی گلپورکوٹلی آزادکشمیر لے جایا جائے گا۔آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے قائد و سابق وزیر اعظم آزادکشمیر سردار عتیق احمد خان نے راجہ اعجاز کالا خان کے والد حاجی راجہ کالا خان کی وفات پر دلی دکھ اور صدمے کا اظہار کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ آج تھروچی کی جانی پہچانی شخصیت مسلم کانفرنس برطانیہ کے سینئر رہنماء راجہ اعجاز کالا کے والد محترم جناب راجہ کالاخان صاحب ہر دلعزیز،خوش اخلاق،صوم وصلوات کے پابنداور درد دل رکھنے والے انسان تھے اور فلاح کے کاموں میں ہمیشہ بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے تھے۔ اُن کی خدمات کو تادیر یاد رکھا جائے گا۔اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ راجہ کالا صاحب کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین۔دریں اثناء مسلم کانفرنس کے صدر مرزا محمد شفیق جرال، سینئر نائب صدر سردار الطاف حسین خان، سیکرٹری جنرل مہرالنساء،ممبران اسمبلی ملک محمد نواز خان، سردارمحمد صغیر چغتائی،چیئرمین پارلیمانی بورڈ راجہ محمد یٰسین خان، چیف آرگنائزردیوان علی خان چغتائی،مرکزی نائب صدرمحترمہ شمیم علی
ملک،چیئرمین پبلسٹی ونگ راجہ محمد لطیف حسرت، چیئرمین یوتھ ونگ سردار عثمان علی خان، ڈپٹی چیف آرگنائزر سردار افتخار رشید چغتائی، مسلم کانفرنس ضلع کوٹلی کے صدر راجہ آفتاب اکرم، راجہ خلیف نوابی،نعیم منصف داد خان،مرکزی نائب صدرراجہ ظفر معروف،چیئرپرسن سوشل میڈیا ونگ محترمہ سمعیہ ساجد، چیئر پرسن خواتین محترمہ افشاں سعید ایڈووکیٹ اور آفس سیکرٹری رانا غلام حسین بھی نے بھی راجہ اعجاز کالا خان کے والد حاجی راجہ کالا خان کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔انھوں نے مرحوم کے لیے دعائے مغفرت اوراہل خاندان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں