اسلام آباد (این این آئی)وزیر داخلہ شیخ رشید احمد سے پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف سعید المالکی نے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات، سعودیہ میں پاکستانی قیدیوں کی جلد بازیابی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ شیخ رشید احمد نے کہاکہ سعودی عرب میں کفالت سے متعلق نئے لیبر قوانین سے پاکستانی لیبر کو فائدہ ہوگا۔
شیخ رشید احمد نے کہاکہ نئے قوانین سے سعودی عرب میں روزگار کے نئے مواقع پیدا ہون گے۔انہوں نے کہاکہ قیدیوں سے تبادلے سے متعلق معاہدے کو جلد حتمی شکل دینے کے لئے کوششیں تیز کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہاکہ انسداد منشیات کے حوالے سے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان معاہدے کو بھی جلد مکمل کیا جائے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات باہمی بھائی چارے اور محبت پر مبنی ہیں۔سعودی سفیر نے شیخ رشید احمد کو وزارت داخلہ کا چارج سنبھالنے پر مبارکباد دی۔شیخ رشید احمد نے خادمین حرمین شریفین کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ، ملاقات میں سیکرٹری داخلہ یوسف نسیم کھوکھر بھی موجود تھے۔۔۔۔
اہم پیش رفت ہو گئی، کویت کا غیر ملکی کارکنوں کیلئے براہ راست پروازیں دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ
کویت سٹی (این این آئی)کویت میں شہری ہوابازی کے سرکاری ترجمان سعد العتیبی نے کہاہے کہ کویتی شہری ہوابازی کے حکام نے تین فضائی کمپنیوں مصر ایئر ، کویت ایئرویز اور الجزیرہ ایئرویز کا اس بات سے آگاہ کر دیا ہے کہ وہ کویت سے مصر کے لیے پروازوں کے دوبارہ آغاز کی خواہش مند فضائی کمپنیوں کو پھر سے سرگرمیاں شروع کرنے کی اجازت دیں گے۔میڈیارپورٹس کے مطابق العتیبی نے گذشتہ روز اپنے بیان میں کہا کہ اس اقدام کا مقصد کویت میں مقیم ان مصریوں کے لیے سفری اقدامات آسان بنانا ہے جو براہ راست پروازوں کے ذریعے اپنے ملک واپس جانے کے خواہش مند ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ سفری اقدامات ، کوویڈ 19سے نمٹنے کے حوالے سے خصوصی طبی تقاضوں کی پابندی کے ساتھ مشروط ہوں گے۔کویت میں موجود مصریوں کی تعداد کا اندازہ تقریبا 7 لاکھ لگایا گیا ہے۔ یہ بھارت کے بعد کویت میں دوسری بڑی کمیونٹی ہے۔کویت نے کرونا کی وبا کے پھیلا کا بڑا ذریعہ شمار کرتے ہوئے 30 سے زیادہ ممالک کے لیے کمرشل پروازوں پر پابندی عائد کر دی تھی۔ ان ممالک میں مصر، لبنان، عراق، ایران اور بھارت شامل ہیں۔کویت اور مصر کے درمیان براہ راست پروازیں روک دیے جانے کے باعث بہت سے مسافروں کو کسی تیسرے ملک کے ذریعے ٹرانزٹ پرواز کا سہارا لینا پڑا۔ اس کے نتیجے میں ان کے سفر کے اخراجات میں بڑی حد تک
اضافہ ہو گیا۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں