اہم پیش رفت ہو گئی، کویت کا غیر ملکی کارکنوں کیلئے براہ راست پروازیں دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ

کویت سٹی (این این آئی)کویت میں شہری ہوابازی کے سرکاری ترجمان سعد العتیبی نے کہاہے کہ کویتی شہری ہوابازی کے حکام نے تین فضائی کمپنیوں مصر ایئر ، کویت ایئرویز اور الجزیرہ ایئرویز کا اس بات سے آگاہ کر دیا ہے کہ وہ کویت سے مصر کے لیے پروازوں کے دوبارہ آغاز کی خواہش مند فضائی کمپنیوں کو پھر

سے سرگرمیاں شروع کرنے کی اجازت دیں گے۔میڈیارپورٹس کے مطابق العتیبی نے گذشتہ روز اپنے بیان میں کہا کہ اس اقدام کا مقصد کویت میں مقیم ان مصریوں کے لیے سفری اقدامات آسان بنانا ہے جو براہ راست پروازوں کے ذریعے اپنے ملک واپس جانے کے خواہش مند ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ سفری اقدامات ، کوویڈ 19سے نمٹنے کے حوالے سے خصوصی طبی تقاضوں کی پابندی کے ساتھ مشروط ہوں گے۔کویت میں موجود مصریوں کی تعداد کا اندازہ تقریبا 7 لاکھ لگایا گیا ہے۔ یہ بھارت کے بعد کویت میں دوسری بڑی کمیونٹی ہے۔کویت نے کرونا کی وبا کے پھیلا کا بڑا ذریعہ شمار کرتے ہوئے 30 سے زیادہ ممالک کے لیے کمرشل پروازوں پر پابندی عائد کر دی تھی۔ ان ممالک میں مصر، لبنان، عراق، ایران اور بھارت شامل ہیں۔کویت اور مصر کے درمیان براہ راست پروازیں روک دیے جانے کے باعث بہت سے مسافروں کو کسی تیسرے ملک کے ذریعے ٹرانزٹ پرواز کا سہارا لینا پڑا۔ اس کے نتیجے میں ان کے سفر کے اخراجات میں بڑی حد تک اضافہ ہو گیا۔۔۔۔

اوورسیز پاکستانیوں کے لیے بڑی خبر، عرب ملک نے کورونا منفی ٹیسٹ رپورٹ کے بغیر ہی اپنی سرحدیں کھولنے کا اعلان کر دیا

ابوظہبی(این این آئی)امارت ابوظہبی نے کرسمس کے موقع پر اپنی سرحد کھولنے کا اعلان کیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک سرکاری بیان میں کہاگیاکہ امارت کے مکین 24 دسمبر کو کووِڈ19کے ٹیسٹ کی منفی رپورٹ کے بغیر بھی ابوظبی میں داخل ہوسکیں گے۔ابو ظبی میں اس وقت بیرون ملک سے آنے یا داخل ہونے کے خواہاں افراد آمد سے قبل کووِڈ19 کاٹیسٹ کرانے کے پابند ہیں۔اس کا نتیجہ منفی ہونے کی صورت میں وہ 48 گھنٹے میں داخل ہوسکتے ہیں۔انھیں آمد کے چوتھے اور آٹھویں روز یہ ٹیسٹ دوبارہ اور سہ بارہ کرانا ہوتا ہے۔البتہ یواے ای میں شامل دوسرے امارتوں سے تعلق رکھنے والے ویکسین پروگرام کے شرکا کو ابو ظبی میں داخلے پر پی سی آر ٹیسٹ کرانے کی ضرورت نہیں اور یہ نئی پابندی صرف بیرون ملک سے آنے والے مسافروں پر عاید کی گئی ہے۔واضح رہے کہ امارت ابوظبی نے کووِڈ-19 کو پھیلنے سے روکنے کے لیے چار نومبر کو پی سی آر ٹیسٹ کرانے کی پابندی عاید کی تھی اور متحدہ عرب امارات کے شہریوں اور مکینوں پرابوظبی میں داخل اور آٹھ روز تک یا اس سے زیادہ قیام کی صورت میں پی سی آر کے تین ٹیسٹ کرانے کی پابندی عاید کی تھی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close