اسلام آباد (پی این آئی)حکومت کا بیرون ممالک قید تمام پاکستانیوں کو رہا کروا کر واپس لانے کا اعلان۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز ذوالفقار بخاری نے کہا ہے کہ بیرون ممالک قید پاکستانیوں سے کوئی غلطی ہوئی یا نہیں، ہم انہیں وطن واپس لانے کی ہر ممکن کوشش کریں
گے۔ حکومت کی کوششوں سے اب تک آٹھ ہزار 700 سے زائد پاکستانی قیدی وطن واپس آ چکے ہیں۔معاون خصوصی کا کہنا ہے کہ یقین دلاتا ہوں کہ ہماری حکومت بیرون ملک قید پاکستانیوں کو تنہا نہیں چھوڑے گی۔ دیار غیر میں اپنے گھروالوں کے بغیر زندگی گزارنا آسان نہیں۔ ہم سمندر پار پاکستانیوں کے لیے پینشن اور صحت کی سہولیات مہیا کرنے کا نظام لے کر آئیں گے۔زلفی بخاری نے تارکین وطن کے عالمی دن سے متعلق منعقدہ تقریب کے دوران ان خیالات کا اظہار کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ کہاکہ ہم وزیر اعظم کے وڑن کے مطابق چل رہے ہیں ،پہلے اس ملک میں مافیا بیٹھا ہوا تھا جس نے سارا نظام ہائی جیک کیا ہوا تھا ۔ انہوں نے کہاکہ ہم نے مختصر مدت میں نظام کو بہتر کیا اور ون ونڈو اپریشن کے تحت کام آسان کیا ،ہم نے جو کام کیے اوورسیز پاکستانیوں کے لیے اس میں ہمیں مشکلات بھی آئیں ،ہمارے کام کے خلاف لوگ عدالتوں میں گئے حکم امتناعی بھی آئے۔
یاور بخاری کو پنجاب کا وزیرداخلہ بنائے جانے کا امکان
وفاقی کابینہ میں ردوبدل کے بعد پنجاب کی کابینہ میں بھی تبدیلیوں کا امکان ہے۔وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانی زلفی بخاری کے کزن یاور بخاری کو کابینہ میں شامل کیا جائے گا۔نجی ٹی وی کے مطابق یاور بخاری کو پنجاب کا وزیرداخلہ بنائے جانے کا امکان ہے۔خیال رہے کہ یاور بخاری پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی ون اٹک ون سے تحریک انصاف کے ٹکٹ پر رکن اسمبلی منتخب ہوئے ہیں اور پبلک اکاو¿نٹس کمیٹی پنجاب 2 کے چیئرمین ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں