فیصل آباد (پی این آئی) پاکستان مسلم لیگ ن نے ہر کارکن کو 10بندے ساتھ لانے کی ذمہ داری سونپ دی، ن لیگی رہنماؤں نے کہا کہ 13دسمبر کومینارپاکستان میں تاریخی جلسہ ہوگا، مہنگائی عمران خان اوراس کو لانے والوں کا تحفہ ہے، ہمارا اختلاف معیشت کو تباہ کرنے اور آئین توڑنے والوں سے ہے، عوام عمران خان
کو کورونا کے پیچھے نہیں چھپنے دیں گے۔مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماء شاہد خاقان عباسی ، خواجہ سعد رفیق، ایاز صادق اور رانا ثناء اللہ ورکرز کنونشن سے خطاب کررہے تھے، سینئر نائب صدر ن لیگ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ مہنگائی وہ تحفہ ہے جو2018ء کے الیکشن نے دیا، یہ تحفہ عمران خان اور عمران خان کو لانے والوں نے دیا ہے، ہمارا کسی سے اختلاف نہیں ، ہمارا اختلاف پاکستان کی معیشت کو تباہ کرنے اور آئین کو توڑنے والوں سے ہے، اگر مہنگائی کو ختم کرنا ہے یا پاکستانی معیشت کو بہتر بنانا ہے تو آئین پر چلنا ہوگا۔اس موقع پر خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ وہ کہاں گئے جو منہ سے اینا کوڈا کی طرح آگ نکالتے تھے، غریبوں کا ہسپتال پی کے ایل آئی تباہ کردیا، وہ چیف جسٹس نظر بھی نہیں آتا، جنہوں نے ایک ایک ادارہ تباہ کیا، پھر بھی لوگ جھوٹ بولتے ہیں، اور فرعون بن جاتے ہیں ہر فرعون نیچے گرتا ہے اور چکنا چور بن جاتے ہیں۔سردار ایاز صادق نے کہاکہ مہنگائی اور بے روزگاری ملک میں عمران خان لے کر آیا، اب برداشت سے باہر ہوگیا ہے،اس یہودی ایجنٹ عمران خان کو ملک سے بھگانے کا وقت آگیا ہے، 13تاریخ کو لاہور کا تاریخی جلسہ ہوگا۔ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ اڑھائی سال میں عمران خان نے ایک ہی بات کی میں کسی کو نہیں چھوڑوں گا، عمران خان جتنا مرضی کورونا کے پیچھے چھپ جائے، عوام ان کو نہیں چھوڑے گی۔ہر شہر سے ہر آدمی اپنے ساتھ 10، 10بندے اپنے ساتھ لے کر لاہور جائے گا، 13دسمبر کو پورا فیصل آباد آٹا، چینی ادویات چور مافیا کیخلاف مینارپاکستان پہنچے گا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کا تجربہ ناکام ہوا، ملک مزید تجربے کا متحمل نہیں ہوسکتا۔جبکہ یہ ہیروئین اس دن پیتا ہے جس دن اس کو کوکین نہیں ملتی، کوکین اس دن پیتا ہے جس دن کوکین مفت لا کر دے، یہ جیب سے پیسے خرچ نہیں کرتا، اس کا سارا خرچہ اے ٹی ایم کے اوپر چلتا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں