اسلام آباد(پی این آئی)بلاول بھٹو زرداری نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کے دوران کہا ہے کہ پاکستانی غریب عوام کیلئے جتنا میرے نانا اور والدہ نے کیا اس کی پاکستان میںمثال نہیں ملتی ، بے نظیر بھٹو نے عوام کیلئے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام لایا جس کے ذریعے آج پاکستان میں لاکھوں لوگوں کے گھر کا خرچہ چل رہا ہے ، ان کا کہنا تھا کہ میں پاکستان کا
وزیراعظم بنتے ہی سب سے پہلے بے نظیر پروگرام کے دائرہ کار کو وسیع کروں گا ۔ بلال بھٹو نے کہا ہے کہ جس جمہوریت کیلئے بے نظیر بھٹو نے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا تھا ، یہ وہ نہیں ہے ۔ ان کاکہنا تھا کہ جب بھی شادی کروں گاتو پاکستان سے ہی کروں گا اور میری دلہن کا تعلق بھی پاکستان سے ہی ہو گا ،میں کوشش کرتا ہوں کہ سیاست کروں لیکن جھوٹ نہ بولوں ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں