سعودی عرب میں مقیم پاکستانی تارکین وطن کے مسائل کو حل کرنے کیلئے اراکین پارلیمنٹ اور سعودی شوری کے ممبران پر مشتمل خصوصی کمیٹی تشکیل دینے پر اتفاق کیا ہے، سپیکر قومی اسمبلی

اسلام آباد (این این آئی)اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی تارکینِ وطن کے مسائل کو حل کرنا پارلیمنٹ کی ذمہ داری ہے۔پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر سے ملاقات کے تناظر میں اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے اپنے بیان میں کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی تارکینِ وطن کے مسائل

کو حل کرنا پارلیمنٹ کی ذمہ داری ہے۔انہوں نے کہا کہ سعودی عرب میں مقیم پاکستانی تارکین وطن کے مسائل کو حل کرنے کے لیے اراکین پارلیمنٹ اور سعودی شوری کے ممبران پر مشتمل خصوصی کمیٹی تشکیل دینے پر اتفاق کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستان ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں، مسائل کے حل کے لیے پارلیمنٹ اپنا بھرپور کردار ادا کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب میں روزگار کے سلسلے میں مقیم پاکستانیوں کو لیبر قوانین میں تبدیلی سے مسائل کا سامنا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close