کابینہ اجلاس میں مراد سعید اور ندیم افضل چن میں شدیدتلخ کلامی،مراد سعید خود پر تنقید سنتے ہی آگ بگولا ہو گئے، وزیراعظم کو دونوں کو خاموش کروانا پڑا

اسلام آباد (پی این آئی)کابینہ اجلاس میںمراد سعید اور ندیم افضل چن میں شدیدتلخ کلامی،مراد سعید خود پر تنقید سنتے ہی آگ بگولا ہو گئے، وزیراعظم کو دونوں کو خاموش کروانا پڑا،وزیراعظم عمران خان کی زیر ہونے والے کابینہ اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے معاون

خصوصی ندیم افضل چن اور وزیر مواصلات مراد سعید کے درمیان تلخ کلامی ہو گئی۔تلخ کلامی کی وجہ فیصل آباد پنڈی بھٹیاں موٹروے پر عوامی مشکلات کے مسائل بنے۔دونوں کے درمیان فیصل آباد پنڈی بھٹیاں موٹروے پر عوامی مشکلات کے مسئلے پر بحث ہوئی۔مراد سعید خود پر تنقید سنتے ہی آگ بگولا ہو گئے۔ندیم افضل چن نے کہا کہ پنڈی بھٹیاں فیصل آباد ٹول پلازہ پر بدانتظامی کے باعث عوام کو گھنٹوں ذلیل ہونا پڑتا ہے۔گاڑیوں کے رش کے باعث عوام تکلیف میں ہیں،مراد سعید نے جواب میں کہا کہ ندیم افضل چن صاحب جس بات کا علم نہ ہو تو ا س پر ریمارکس مت دیں، ایسا نہیں ہے۔ندیم افضل نے کہا کہ بھائی میں خود یہ دیکھ کر آیا ہوں۔یہ سنی سنائی بات نہیں ہے۔آپ اپنے پر تنقید کو زرا برداشت نہیں کر سکتے۔بجائے معاملے کو حل کرنے کے آپ مجھے ہی غلط کہہ رہے ہیں۔ندیم افضل چن نے کہا کہ آپ اپنے الفاظ واپس لیں۔جس کے بعد وزیراعظم کو دونوں کو خاموش کروانا پڑا،وزیراعظم کی مداخلت پر معاملہ رفع دفع ہوا،وزیراعظم نے مراد سعید کو عوامی مسئلہ ختم کرنے کی ہدایت کی۔علاوہ ازیں کابینہ اجلاس میں زیادتی کے مجرموں کو سزائیں دینے کے حوالے سے قانون سازی کی منظوری دی گئی۔گذشتہ روز وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں زیادتی کے واقعات کی روک تھام کے لیے قانون سازی پر بحث کی گئی۔اجلاس میں مجرمان کو سخت سزائیں دینے کی سفارشات کی منظوری دے دی گئی۔وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ متاثرہ بچے و خواتین بلا خوف و خطر اپنی شکایات درج کرا سکیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close