بالائی علاقوں میں برفباری، ہلکی بارش، میدانی علاقوں میں بھی سرد موسم کا قبضہ ہو گیا

لاہور(پی این آئی)بالائی علاقوں میں برفباری، ہلکی بارش، میدانی علاقوں میں بھی سرد موسم کا قبضہ ہو گیا، ملک کے بالائی علاقوں میں برف باری اور ہلکی بارش کے بعد میدانی علاقوں میں بھی بھی سردی میں اضافہ ہو گیا ہے۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت پنجاب کے بیشتر علاقوں میں مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ ساتھ

بارش کا بھی امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کے روز وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے۔ اسی طرح خیبرپختونخوا کے بیشتر علاقوں میں مطلع ابر آلود رہے گا جبکہ دیر ، چترال، مالاکنڈ، سوات، شانگلہ، بونیر، مانسہرہ، ابیٹ آباد، چارسدہ، بٹگرام، ہری پور، نوشہرہ، کوہستان، پشاور، مردان، صوابی، کوہاٹ، بنوں، ڈی آئی خان، وزیرستان اورکرم میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی توقع ہے۔ صوبہ پنجاب کے بیشتر بالائی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہے گا۔ تاہم خطہ پوٹھوہار، میانوالی، سرگودھا، بھکر، لیہ، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، لاہور، فیصل آباد، جھنگ، ساہیوال اور نارووال میں بارش کا امکان ہے۔ اس دوران مری اور گلیات میں برف باری کی بھی توقع ہے۔ سندھ کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہے گا۔ تاہم شہید بینظیر آباد، ٹھٹھہ،کراچی میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔ بلوچستان کے بیشتربالائی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود اور موسم سرد رہیگا۔ کشمیراور گلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش اور برفباری کی توقع ہے۔ منگل کے روز ملک میں کم سے کم درجہ حرارت گوپس، لہہ میں منفی 06 سنٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ کالام میں منفی 05، بگروٹ میں منفی 04، سکردو، استور، مالم جبہ، گلگت میں منفی02 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close