فیصل آباد(این این آئی)ڈپٹی کمشنر محمد علی کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر سٹی سید ایوب بخاری نے کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر 4 شادی ہالز کے مینجرز کو حوالہ پولیس کرتے ہوئے انکے خلاف مقدمات درج کروا دیئے۔تفصیل کے مطابق اے سی سٹی نے گزشتہ شب شہر بھر کے مختلف علاقوں میں شادی ہالز
اور مارکیز کا وزٹ کیا جہاں پر شادی بیاہ کی تقریبات جاری تھیں دوران وزٹ شادی ہالز اور مارکیز میں کرونا ایس او پیز کی کھلم کھلا خلاف ورزی کی جارہی تھی اور شادی کی تقریبات میں موجود خواتین اور مرد نے نہ توماسک پہن رکھے تھے اور ایک دوسرے سے سماجی فاصلہ کویکسرنظرانداز کیا جا رہا تھا جبکہ شادی ہالز اور مارکیز کی حکومت پنجاب کی طرف سے کرونا ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کروانے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں جس پر اے سی سٹی نے کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر کارروائی عمل میں لاتے ہوئے خیام مارکی‘چنیوٹ پیلس‘کوہ نور مارکی اور کیسل مارکی کے مینجرز کو حراست میں لیکر حوالہ پولیس کردیا اور ان کے خلاف شادی ایکٹ اور انفکشن ڈیزیز آرڈینینس کے تحت مقدمہ درج کر لیاگیا اے سی سٹی کا کہنا تھا کہ کرونا کی دوسری لہر کے دوران کرونا کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے کاروباری مراکز اور شادی ہالز کو کرونا ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کرنے کا پابند کیاگیا ہے اور جہاں پر کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پائی گئی ان کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں