پارلیمانی رہنماؤں کا اجلاس طلب، عسکری حکام بریفنگ دیں گے، ن لیگ سے کس کو دعوت ملی گئی؟

اسلام آباد(پی این آئی)اسپیکراسد قیصرنے قومی اسمبلی اورسینیٹ میں پارلیمانی رہنماوَں کااجلاس طلب کرلیا۔ سپیکراسد قیصرنے قومی اسمبلی اورسینیٹ میں پارلیمانی رہنماوَں کااجلاس طلب کرلیا،اجلاس اسپیکرقومی اسمبلی اسدقیصرکی زیرصدارت11نومبردوپہر2بجے کمیٹی روم نمبر2میںمنعقدہوگا،اجلاس میں عسکری حکام

کی جانب سے قومی سلامتی کے موجودہ امورپربریفنگ دی جائےگی۔قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے پارلیمانی رہنماوَں کااجلاس بلانے کےلیے نوٹس جاری کردیے گئے،شاہ محمودقریشی،مسلم لیگ ن سے خواجہ آصف کو اجلاس میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔پیپلز پارٹی سے بلاول بھٹو زرداری،ایم ایم اے سے اسعدمحموداورپاکستان مسلم لیگ ق سے چوہدری طارق بشیرچیمہ مدعوہیں، اخترمینگل،ڈاکٹرخالدمقبول صدیقی،عوامی نیشنل پارٹی بلوچستان سے خالدحسین مگسی کواجلاس میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close