آذر بائیجان کے عوام نے پاکستان سے محبت کی اعلیٰ مثال قائم کردی، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

اسلام آباد(پی این آئی) گزشتہ کئی ہفتوں سے آرمینیا کیخلاف جاری جنگ میں کھل کر حمایت کرنے پر آذر بائیجان کے عوام نے پاکستان کا منفرد انداز میں شکریہ ادا کیا ہے۔آذر بائیجان کے عوام اپنے اور پاکستان کے پرچم ہاتھوں میں اٹھا کر دارالحکومت باکو میں جمع ہوئے اور پاکستان کے حق میں

نعرے بازی کرتے رہے۔ سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی اس بے مثال محبت بھری ویڈیو کو خوب سراہا جارہا ،پاکستان میں تعینات آذر بائیجان کے سفیر علی علی زادہ نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا آذر بائیجان کے لوگ اظہار یکجہتی کیلئے پاکستان کو سلیوٹ کرتے ہیں، سلام پاکستان ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close