احسن اقبال نے ساتھ چلتے ہوئے شخص کو دھکیل کر پیچھے کر دیا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل،عوا م کی شدید تنقید

اسلام آباد(پی این آئی ) ن لیگ کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر احسن اقبال کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی کیساتھ وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ اپنے ساتھ ساتھ چلنے والے شخص کو پیچھے کی طرف دھکیل رہے ہیں ، سوشل میڈیا صارفین نے

اس حرکت پر ان کو آڑے ہاتھوں لیا اور خوب تنقید کا نشانہ بنایا، ایک صارف نے کہا ووٹ کو عزت دینے سے پہلے اس عوام کو عزت دو، جبکہ ایک صارف نے ٹوئٹ کیا کہ یہ ویڈیو دیکھ کر میرے دل میں عمران خان کیلئے اور قدر بڑھی ہے ، خان صاحب کی قدر کرو،ایک شخص نے کہا کہ یہ لوگ کتنے جمہوری ہیں اس کا اندازہ اس طرح کی ویڈیوز سے ہو جاتا ہے یہ انکی فرعونیت ہے ، خیر یہ انکی پارٹی پالیسی ہے ، ایک صارف نے یہ ویڈیو دیکھنے کے بعد کہا کہ جن کو خود تلوے چاٹنے کا شوق ہو وہ یہی کچھ کریں گے اور ان کی یہی عزت افزائی ہو گی۔ایک اور صاف نے کہا کہ خان نے ان ساروں کی مت ماری ہوئی ہے ،اس لیے کہا سنا دیکھا بھالا معاف۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close