مریم نواز نے پھر کہاں جانے کی تیاری پکڑ لی چودھری شجاعت کیلئے اہم پیغام جاری کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی)پاکستان مسلم لیگ(ن) کی نائب صدر مریم نواز شریف کی سکردو سے اسلام آباد واپس پہنچ گئیں ،(آج) اتوار کو پھر گلگت جائیں گی ۔مریم نواز شریف کو سکردو گلگت شاہراہِ بند ہونے پر اسلام آباد واپس آنا پڑا ،مریم نواز شریف اتوار کی صبح پھر اسلام آباد سے

گلگت واپس جائیں گی ،مریم نواز شریف 12 نومبر تک گلگت میں قیام کریں گی ،گلگت سمیت مختلف علاقوں میں بھرپور انتخابی مہم چلائیں گی۔دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ (ن )کی نائب صدرمریم نواز شریف نے چوہدری شجاعت حسین کی صحت کیلئے دعا کی۔پاکستان مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین کی صحت کے لیے دعا کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کی نائب صدرمریم نواز نے کہا کہ اللّٰہ تعالیٰ سے دعا ہیکہ چوہدری شجاعت حسین جلد روبہ صحت ہوں۔واضح رہے کہ چوہدری شجاعت حسین کا لاہور کے سروسز ہسپتال میں طبی معائنہ جاری ہے۔خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ چوہدری شجاعت حسین کوکئی روز سے سانس لینے میں دشواری کا سامنا تھا، سانس لینے میں دشواری بڑھنے پر اْنہیں ہسپتال لے جایا گیا تھا۔ہسپتال ذرائع کے مطابق چونکہ چوہدری شجاعت حسین نمونیا کے ساتھ ہسپتال آئے تھے تو اس لیے اْن کا کورونا وائرس ٹیسٹ کرنا بھی ضروری تھا، تاہم ان کا کورونا وائرس ٹیسٹ منفی آگیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close