کرونا کی دوسری لہر، کیا تعلیمی ادارے دوبارہ بند ہوں گے؟ وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا اہم اعلان

اسلام آباد(پی این آئی )پاکستان میں کرونا کی دوسری لہر شروع ہو چکی ہے جس کے بعد کیسز کی تعداد میں بھی اضافہ سامنے آرہا ہے ۔ایسے حالات میں تعلیمی اداروں کی بندش کے حوالے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نےکہا ہے کہ ملک میں ابھی ایسے حالات نہیں ہیں کہ تعلیمی اداروں کو بند کیا جائے ۔نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر تعلیم نے میڈیا سے

بات چیت کےدوران کہا ہے کہ وزارت صحت کی جانب جاری ایڈوائزری کے تحت حالات پر کڑی نظر رکھنا ہو گی ، اس سے پہلے بھی ہم نے کرونا وائرس کا مقابلہ کیا ہےاور اللہ نہ کرے کہ پاکستان میں حالات پھر خراب ہوں، اللہ نے چاہا تو ہم پھر بھی وائرس سے مقابلہ کر لیں گے ۔ ان کا کہنا تھا کہ باقی ملکوں کی مقابلے میں پاکستان کی کارکردگی کی مثال دی جاتی ہے۔شفقت محمود نے بتایا کہ وزیراعظم کی قیادت میں این سی سی کا اجلاس ہوا تھا، اجلاس میں تعلیمی اداروں میں ٹیسٹنگ کا بھی جائزہ لیا گیا، عمران خان نے بھی تعلیمی ادارے بند نہ کرنے کا کہا ہے۔دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ ملک دوبارہ لاک ڈائون کا متحمل نہیں ہوسکتا ،صنعتیں بند نہیں کریں گے ۔ منگل کو اپنی معاشی ٹیم کے ہمراہ وزیراعظم عمران خان نے چھوٹی صنعتوں کے لیے پیکج کا اعلان کیا۔وزیراعظم نے کہا کہ چھوٹی صنعتوں کو اضافی بجلی 50 فیصد سے قیمت پر فراہم کریں گے۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ دنیا میں کورونا کی دوسری لہر تیزی سے پھیل رہی ہے اور پاکستان میں بھی کیسز بڑھ رہے ہیں لیکن اللہ تعالیٰ نے پاکستان پر بہت کرم کیا، ہم نے فیصلے سوچ سمجھ کر کیے اور اللہ نے کرم کیا۔انہوں نے کہا اگر کورونا بڑھا تو صنعتیں اور بزنس بالکل بند نہیں کریں گے بلکہ اپنی صنعتوں کو ایس او پیز کے ساتھ چلائیں گے۔د

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close