اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے بیرسٹر سلطان محمود کی ملاقات ، اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا

اسلام آباد(آئی این پی)آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم و پی ٹی آئی آزاد کشمیر کے صدربیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے ہفتہ کو اسلام آباد میں قومی اسمبلی کے اسپیکراسد قیصر سے تفصیلی ملاقات۔اس موقع پر اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ پاکستان کشمیریوں کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا

اور انکے حق خود ارادیت کے لئے ہر فورم پر آواز بلند کریں گے۔ ۔ہمارا ہمیشہ سے موقف رہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کے دو نہیں تین فریق ہیں اور آئندہ جب بھی کشمیرپر مذاکرات ہونگے کشمیری اس میں شامل ہونگے۔ہم کشمیر ی عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے انکا مقدمہ ہر فورم پر لڑیں گے۔ اس موقع پرآزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم و پی ٹی آئی کشمیر کے صدربیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو مسئلہ کشمیر کو بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرنے کے حوالے سے اپنی کوششوں اور آزاد کشمیر میں اپنی عوامی رابطہ مہم کے حوالے سے بھی آگاہ کیا، اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کی کاوشوں کو سراہا، دونوں رہنمائوں کے درمیان آزاد کشمیرکی سیاسی صورتحال، آزاد کشمیر میں آئندہ ہونے والے انتخابات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close