وزیراعظم عمران خان نے مہنگائی کے خلاف جنگ کا اعلان کر دیا، قیمتیں کم کرانے کے لیے پیر کے دن سے ہنگامی بنیادوں پر کام کیا جائے گا

اسلام آباد(پی این آئی)وزیر اعظم عمران خان نے مہنگائی کے خلاف جنگ کا اعلان کر دیا، قیمتیں کم کرانے کے لیے پیر کے دن سے ہنگامی بنیادوں پر کام کیا جائے گا۔۔وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت اشیائے خوردونوش کی قیمتیں کم کرنے کیلئے تمام ریاستی وسائل بروئے کار لائے گی ۔آج ایک ٹویٹ میں

انہوں نے کہاکہ ہم نے اپنی حکمت عملی وضع کرلی ہے اور پیر سے کارروائی شروع ہوگی۔انہوں نے کہاکہ حکومت قیمتوں میں اضافے کی وجوہات کا پہلے ہی جائزہ لے رہی ہے کہ آیا رسد کی حقیقی قلت ہے یا مافیا کی جانب سے ذخیرہ اندوزی اور سمگلنگ ہے یا پام آئل ، دالیں یا دوسری اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ عالمی سطح پر قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close