وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد نے عوام کو کوروناوائرس بڑھنے کے خدشہ سے آگاہ کردیا، اپنا بچاؤ خود کریں

لاہور(این این آئی) صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے عوام کو کوروناوائرس کے بڑھنے کے خدشہ سے آگاہ کردیا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ گذشتہ ایک ہفتہ کے دوران کوروناوائرس کے کیسزمیں بتدریج اضافہ دیکھنے میں آرہاہے۔ پنجاب کے تعلیمی اداروں میں ایس اوپیز پر سختی سے عملدرآمدکروایاجائے۔ صوبائی

وزیر صحت نے کہا کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے باعث پوری دنیامیں عام اجتماعات پرمکمل پابندی عائدہوچکی ہے۔ایس اوپیز پرعملدرآمدنہ کرنے سے کوروناوائرس پھیلنے کا خدشہ ہے۔پنجاب میں کوروناوباء پر بہت مشکل سے قابوپایاگیاہے۔ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ محکمہ صحت پنجاب نے عام اجتماعات کیلئے ایس اوپیز تیارکرلئے ہیں۔ عوام سے اجتماعات میں جانے پر مکمل گریز کرنے کی اپیل کرتے ہیں۔سندھ کے بعض علاقوں میں کوروناوئرس کے کیسزبڑھنے کے باعث دوبارہ لاک ڈاؤن شروع چکاہے۔پنجاب میں کوروناوائرس کے کیسز بڑھنے کی صورت میں لاک ڈاؤن کے باعث معاملات زندگی بری طرح متاثرہوسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں کوروناوائرس کے مریضوں کی تعدادمیں معمولی اضافہ ہواہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close