ملکی اداروں اور قومی سلامتی کے خلاف بات کرنے پر الطاف حسین پر پابندی لگائی گئی، نواز شریف پر کیوں پابندی نہیں لگی؟ سوال پوچھ لیا گیا

اسلام آباد (آئی این پی) وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ ملکی اداروں اور قومی سلامتی کے خلاف بات کرنے پر الطاف حسین پر پابندی لگائی گئی، نواز شریف پر کیوں پابندی نہیں لگی، اس لئے کہ وہ پنجاب کے ہیں ، کیا قانون سب کےلئے ایک ہے تو پھر الطاف حسین

کو بھی اجازت ہونی چاہیے ۔ جمعرات کو وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور ڈاکٹر شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ ملکی اداروں کے خلاف بات کرنے پر اگر الطاف حسین پر پابندی لگائی گئی تو نواز شریف پر پابندی کیوں نہیں لگائی گئی، اگر نواز شریف کو اجازت دینی ہے تو پھر الطاف حسین پر بھی پابندی کا بھی کوئی جواز نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس عمل سے تاثر یہ جاتا ہے کہ نواز شریف پنجاب سے ہے اس لئے اس کے خلاف پابندی نہیں لگائی جاتی ہے، اس معاملے پر چھوٹے صوبے کیا سوچیں گے،کیا قانون سب کےلئے ایک سا ہے۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close