نواز شریف نے اداروں کے خلاف اعلان جنگ کیا ہے تاہم کوئی بھی مسلم لیگی فوج کے خلاف نہیں ہو سکتا، شیخ رشید نے کھل کر بتا دیا

لاہور(پی این آئی)نواز شریف نے اداروں کے خلاف اعلان جنگ کیا ہے تاہم کوئی بھی مسلم لیگی فوج کے خلاف نہیں ہو سکتا، شیخ رشید نے کھل کر بتا دیا۔ وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ نواز شریف کی سیاست کا محور صرف اپنی ذات ہے،نواز شریف تیاری کریں ان کی عدالتوں میں پیشی کا وقت ہے، نواز

شریف نے اداروں کے خلاف اعلان جنگ کیا ہے تاہم کوئی بھی مسلم لیگی فوج کے خلاف نہیں ہو سکتا ۔ہفتہ کو لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ نواز شریف نے پارٹی کی کمان سنبھال لی ہے اور انہیں خواجہ آصف یا دیگر سینئر رہنما نظر نہیں آتے۔ نواز شریف کی سیاست کا محور صرف اپنی ذات ہے، نواز شریف کو اپنی بیٹی کے علاوہ کسی پر اعتماد نہیں ۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف تیاری کریں ان کی عدالتوں میں پیشی کا وقت ہے تاہم حلفا کہہ رہا ہوں کہ یہ لوگ ڈیل کی کوشش کر رہے تھے۔ن سے ش لیگ نکلے گی لوگ میری باتیں سمجھ نہیں سکے، پاک فوج دنیا کی عظیم فوج ہے، 24سال سے دہشتگردی کیخلاف لڑ رہی ہے ، جونیجوکی پیٹھ میں بھی چھرا نوازشریف نے گھونپا تھا جبکہ نواز شریف نے بے نظیر کی بھی کردار کشی کی تھی۔شیخ رشید احمد نے کہا کہ نواز شریف نے جنرل راحیل کیخلاف بات کی ہے ،کیا آپ نے ان کی خدمات کو سراہتے ہوئے جنرل راحیل شریف کو خط نہیں لکھا ،کیا آپ 4 سال پہلے جھوٹ بول رہے تھے اور ان کی تعریف میں قصیدہ لکھا گیا ،نواز شریف نے اداروں کے خلاف اعلان جنگ کیا ہے تاہم کوئی بھی مسلم لیگی فوج کے خلاف نہیں ہو سکتا۔ مریم نواز کو خاتون ہونے کی وجہ سے استثنیٰ حاصل ہے تاہم وہ بتائیں ان کے والد بیمار تھے تو ہسپتا ل کیوں نہیں گئے ؟۔مولانا فضل الرحمان کو مخاطب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ آپ کو نواز شریف نے بہت استعمال کیا اب آپ ان کو استعمال کریں۔ وزیر اعظم عمران خان نے نواز شریف کی تقریر کو نشر کرنے کی اجازت دے کر غلط کیا۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ پیپلز پارٹی والے استعفے نہیں دیں گے تاہم 4 ماہ اہم ہیں جھاڑو پھر جائے گا اور اگر نواز شریف واپس آئے تو وہ جیل جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ سی پیک کیخلاف سازش ہو رہی ہے، گٹھ جوڑ لندن میں ہو رہا ہے، نوازشریف بتائیں مودی سے تنہائی میں کیا ملاقاتیں کیں ، آپ دوسرے ممالک میں جا کر کیوں مودی اور جندال سے رابطے کرتے تھے ؟ ، جسٹس سجاد کی عدالت پر حملے کیلئے لاہور سے بسیں بھر کر لائی گئیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close