اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان گندم کس ملک سے خریدے گا؟ دلچسپ نام آ گیا،پاکستان نے روس سے ایک لاکھ 80 ہزار میٹرک ٹن گندم حکومتی سطح پر درآمد کرنے کا فیصلہ کرلیا۔مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کا اجلاس ہوا۔ ای سی سی نے روس سے ایک لاکھ 80 ہزار
میٹرک ٹن گندم درآمد کی اجازت دیدی۔روس سے گورنمنٹ ٹو گورنمنٹ یہ گندم درآمد کی جائیگی۔ ای سی سی نے 3 لاکھ میٹرک ٹن چینی کی درآمد پر لوکل سیلز ٹیکس چھوٹ کی بھی منظوری دیدی۔ای سی سی میں گندم اور چینی کی درآمد پر وزارت قومی تحفظ خوراک و تحقیق نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان روس سے جی ٹو جی کی بنیاد پر ایک لاکھ 80 ہزار میٹرک ٹن گندم درآمد کرے گا۔حکومتی سطح پر گندم کی درآمد میں یہ اہم پیشرفت ہے۔ کابینہ نے گندم درآمد کیلئے روس کے ساتھ مفاہمتی یادداشت ایم او یو کی منظوری دے دی ہے۔ ٹی سی پی کے ذریعہ 15 لاکھ ٹن گندم جبکہ نجی شعبے کے ذریعہ 10 لاکھ ٹن سے زیادہ گندم درآمد کی جائے گی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں