یکم اکتوبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی یا اضافہ ؟ بڑی خبر آگئی

اسلام آباد(پی این آئی)یکم اکتوبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی یا اضافہ ؟ بڑی خبر آگئی۔یکم اکتوبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی تجویز دی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق پٹرولیم قیمتوں سےمتعلق سمری حتمی منظوری کیلئے وزارت خزانہ کو ارسال کر دی گئی ہے جس میں اوگرا نے پٹرول اور

ڈیزل کی قیمتوں میں 2 روپےتک کمی کی تجویز دی ہے۔اوگرا نے سفارش کی ہے کہ پٹرولیم مصنوعات قیمتوں میں3 سے 4 فیصد کمی کی جائے، پٹرولیم لیوی کی شرح بڑھاکرقیمتیں برقراربھی رکھی جاسکتی ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے، وزارت خزانہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سےمتعلق حتمی اعلان کل کرے گی۔پٹرول کی قیمت 103.97 روپے فی لیٹر برقرار رکھی گئی، ہائی اسپیڈ ڈیزل 106.46 روپے، مٹی کا تیل 65.29 روپے، جب کہ لائٹ ڈیزل 62.86 روپے فی لیٹر برقرار رکھی گئی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں