ایف آئی اے کا فلیٹ پر چھاپہ، 13کلو سونا، غیر ملکی کرنسی برآمدکر لی گئی

کراچی (این این آئی) ایف آئی اے نے کارروائی کے دوران حوالہ ہنڈی اورمنی لانڈرنگ کے ملزم کو گرفتارکرکے اس کے قبضے سے 5کروڑوپے مالیت کی کرنسی اور13 کلو سے زائد سونا برآمد کرلیا۔ایف آئی اے حکام نے شہید ملت روڈ پرکارروائی کے دوران حوالہ ہنڈی اورمنی لانڈرنگ میں ملوث ملزم عبدالجبارمیمن

کو گرفتارکیا۔ ڈائریکٹرایف آئی اے منیرشیخ کے مطابق چھاپا گرفتار ملزم عبدالجبار میمن کی نشان دہی پر مارا گیا، کارروائی کے دوران بڑی مقدار میں سونا اور غیر ملکی کرنسی برآمد ہوئی۔کارروائی کے دوران متعدد گھروں اور گاڑیوں کے دستاویزات بھی ملے ہیں، ایف آئی اے کے ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ 15 کروڑ مالیت کی کرنسی اور3کلو سونا برآمد ہوا ہے، ملزم کی نشان دہی پر برآمد سونے کی مالیت بھی 14 کروڑ روپے سے زائد ہے۔ملزم سے ڈالر، پانڈ، ریال، درہم اور دیگر ملکوں کی کرنسی برآمد ہوئی ہے، برآمد سامان میں کمپیوٹر، گاڑیوں کی رجسٹریشن بکس اور پراپرٹی دستاویز بھی شامل ہیں۔ڈائریکٹر ایف آئی اے کے مطابق تحویل میں لیے گئے سامان اورکرنسی کی مالیت 15کروڑروپے کے لگ بھگ ہے،ملزم سے حوالہ ہنڈی اور منی لانڈرنگ سے متعلق تفتیش کی جارہی ہے،ملزم بین الاقوامی منظم جرائم پیشہ نیٹ ورک سے منسلک ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close