احتساب کا نیا قانون بنایا جائے کل جماعتی کانفرنس کا اعلامیہ جاری

اسلام آباد(پی این آئی)احتساب کا نیا قانون بنایا جائے،کل جماعتی کانفرنس کا اعلامیہ جاری،پاکستان بار کونسل کے زیر اہتمام کل جماعتی کانفرنس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا، اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ججز کی تقرری کے موجودہ طریقہ کار پر نظر ثانی کی جائے، ججر تقرری کے قانون میں ترمیم کی جائے۔پاکستان بار کونسل

کے زیر اہتمام آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، کانفرنس میں اپوزیشن جماعتوں کے نمائندے، وکلاء برادری کے صدور اور صحافیوں نے شرکت کی۔اے پی سی کے اعلامیے میں کہا گیا کہ 19 ویں آئینی ترمیم ختم کی جائے، جبکہ احتساب کا نیا قانون بنایا جائے اور مقدمہ میں سزا سے پہلے گرفتاریاں ختم کی جائے۔اعلامیہ کے مطابق ملک میں آزادی اظہار رائے اور شخصی آزادیوں پر پابندیاں قابل تشویش ہیں۔پاکستان بار کونسل کی اے پی سی کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ملک میں احتساب کا عمل ناکام ہوچکا ہے، احتساب سب کے لیے ہونا چاہیے۔اے پی سی میں پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے بھی شرکت کی ، جبکہ اے پی سی کا موضوع ججز کی تعیناتی، احتساب اور سول آزادی رکھا گیا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close