حمزہ شہباز کو جیل میں کورونا کی وباء کا شکار ہونے کے باوجود ہسپتال منتقل کرنے سے انکار کو حکومت کی انتقامی سوچ کا حصہ ہے، پیر سید دلیر بادشاہ بخاری

برمنگھم (خادم حسین شاہین) سجادہ نشین پیر سید دلیر بادشاہ بخاری ، مرکزی صدر پاکستان مسلم لیگ ن علماء و مشائخ ونگ برطانیہ و یورپ نےمسلم لیگ ن کے رہنما اور پنجاب اسمبلی میں حزب اختلاف کے قائد حمزہ شہباز کو جیل میںکورونا کی وباء کا شکار ہونے کے باوجود ہسپتال منتقل کرنے سے انکار کو حکومت کی

انتقامی سوچ کا حصہ قرارد یا ہے، سابق وفاقی وزیر چوہدری عابد شیر علی کے دورہ برطانیہ میں پیر سید دلیر شاہ بخاری نے بڑے پیمانے پر استقبالیے کا اہتمام کیا جس میں بڑی تعداد میں برطانیہ میں مقیم مسلم لیگ ن کے رہنماؤں نے شرکت کی، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پیر سید دلیر بادشاہ بخاری کا کہنا تھا کہ پاکستان میں نیب نیازی گٹھ جوڑ ملکی ترقی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے، یہ گٹھ جوڑ اندیشہ ہے کہ پاکستان کو پانچ سالوں میں پچاس سال پیچھے لے جائے گا، اس کا آغاز پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار منفی گروتھ ریٹ کی شکل میں سامنے آ چکا ہے، ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی قیادت میں قائم حکومت ملک دشمن عناصر نہیں، بلکہ جمہوریت پسند عناصر کے خلاف سر گرم عمل ہے، ان کی شدید خواہش ہے کہ شریف خاندان کو سیاست کے میدان سے آؤٹ کر دیا جائے لیکن ماضی کی طرح اس بار بھی یہ کوششیں ناکامیاب ہو ں گی، انہوں نے کہا حمزہ شہباز کو جیل میں بیماری کے دوران علاج کی مناسب سہولت فراہم کیا جانا ان کا بنیادی حق ہے لیکن یہ حکومت اس سے بھی انکاری ہے جس سے ان کے اذیت پسند رحجان کا پتہ چلتا ہے، انہوں نے امید ظاہر کی بالاآخر جمہوریت پسند قوتوں کی کوششیں کامیاب ہوں گی اور جلد ملک دوبارہ ترقی کی راہ پر گامزن ہو گا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں