سمندر پار پاکستانیوں کو شک کی نگاہ سے کیوں دیکھاجاتا ہے؟جتنے وفادار ملک سے باہر بیٹھے ہیں، اتنے شاید ملک میں نہیں، وزیراعظم

اسلام آباد (پی این آئی) سمندر پار پاکستانیوں کو شک کی نگاہ سےکیوں دیکھاجاتا ہے؟جتنے وفادار ملک سے باہر بیٹھے ہیں، اتنے شاید ملک میں نہیں، وزیراعظم۔وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ سمندر پار پاکستانیوں کو ایسا سمجھا جاتا ہے جیسے وہ غدار ہیں، جتنے وفادار ملک سے باہر بیٹھے ہیں، اتنے شاید ملک

میں نہیں۔اسلام آباد میں روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کاکہنا تھاکہ سمندر پار پاکستانیوں کو شک کی نگاہ سےکیوں دیکھاجاتا ہے؟ ہر دوسرے دن لوگ دہری شہریت کے خلاف عدالت چلے جاتے ہیں۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سمندر پار پاکستانیوں سے بڑا ہمارا کوئی اثاثہ نہیں، باہر بیٹھے لوگوں کو احساس ہوتا ہے ملک کتنا اہم ہے۔ان کا کہنا تھا کہ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ اسٹیٹ بینک کی جانب سے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے بڑا اقدام ہے جس میں پاکستان کے کمرشل بینکوں کا تعاون بھی شامل ہے۔وزیراعظم نے بیرون ملک مقیم پاکستانی برادری پرزوردیا ہے کہ وہ بڑے تعمیری شعبوں میں سرمایہ کاری کریں۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مراعات دینے کی وجہ سے ایکسپورٹ بڑھنا شروع ہوگئی ہیں، تعمیراتی صنعت اقتصادی سرگرمیوں کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرسکتی ہیں کیونکہ 30 سے زائد مقامی صنعتیں اس سے براہ راست وابستہ ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close