اسلام آباد(آئی این پی)قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے قومی اسمبلی کے 26 ویں اجلاس کے دوران سیکیورٹی سمیت دیگر ضروری انتظامات مکمل،قومی اسمبلی کے پیر 7 ستمبر 2020 سے شروع ہونے والے اجلاس کے لیے سکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ۔جوائنٹ سیکرٹری انتظامیہ قومی اسمبلی کی
طرف سے ممبران قومی اسمبلی اور تمام متعلقہ محکموں کو مراسلہ ارسال کردیا گیا ۔پارلیمنٹ ہائوس میں ہر قسم کے مہمانوں کے داخلے پر پابندی عائد ہو گی۔ قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران ممبران قومی اسمبلی کے مہمانوں کو کوئی گیلری پاس جاری نہیں کیا جائے گا۔ممبران قومی اسمبلی کی سہولت کے لیے کووڈ 19 کے ٹیسٹ کے لیے قائم کائونٹر دوبارہ کھول دیا گیا ہے۔ یہ کائونٹر پارلیمنٹ ہائوس کے پبلک انٹری گیٹ کے قریب بیرونی استقبالیہ میں قائم کیا گیا ہے۔اجلاس کے دوران تمام سرکاری اور پرائیویٹ سیکیورٹی گارڈز اور اسکارٹ کی گاڑیاں کے لیے پارلیمنٹ ہاس کی حدود میں داخلہ پر پابندی ہو گی۔ اراکین قومی اسمبلی کے لیے پارلیمنٹ لاجز سے پارلیمنٹ ہاوس تک شٹل سروس چلائی جائے گی، میڈیا کے لیے قومی اسمبلی کے 23 ویں اجلاس کے لیے جاری کردہ پریس کارڈز کارآمد رہیں گے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں