بنکاک میں پھنسے پاکستانیوں کی سنی گئی، ایک خصوصی پرواز بنکاک سے لاہور کیلئے اڑان بھرے گی، کب آئے گی؟ جانیئے اس رپورٹ میں

اسلام آباد (این این آئی )تھائی لینڈ میں موجود وطن واپسی کے خواہشمند پاکستانیوں کو لانے کیلئے تھائی ائیر ویز کی ایک خصوصی پرواز 12 ستمبر کو بنکاک سے لاہور کیلئے اڑان بھرے گی۔ تھائی لینڈ میں پاکستانی سفارت خانہ کے مطابق دونوں حکومتوں کی باہمی رضامندی سے تھائی لینڈ میں موجود وطن واپسی کے

خواہشمند پاکستانیوں کی واپسی کے انتظامات کیے گئے ہیں ،خصوصی پروز بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ سفارت خانے کے مطابق اس خصوصی پرواز پر محدود نشستیں دستیاب ہیں تھائی لینڈ میں پاکستانی سفارت خانہ پرواز میں بنکاک سے لاہور یک طرفہ اکانومی کلاس ٹکٹ کی لاگت 18500 سے 21ہزار تھائی بھات کے درمیان ہیمسافروں کی فہرستیں مکمل ہونے کے بعد تھائی ائیرویز حتمی کرائے کا اعلان کریگی اس پرواز کے زریعہ وطن واپسی کے خواہشمند حضرات سفارت خانے کے ساتھ رجسٹریشن کرائیں،تھائی لینڈ میں پاکستانی سفارت خانہ نے کہا کہ سفارت خانے کے ساتھ رجسٹریشن کرانے اور تفصیلات کی فراہمی کی حتمی تاریخ 7 ستمبر ہے سفارت خانہ رجسٹریشن کے بعد مکمل شدہ فہرستیں تھائی ائیرویز کو فراہم کرے گا تھائی ائیرویز ان فہرستوں کی وصولی کے بعد مسافروں سے براہ راست رابطہ اور ٹکٹ کی وصولیاں کرے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں