جہلم کے کتنے سو دیہات کو سیلاب کا خطرہ لاحق ہو گیا؟ فواد چوہدری نے ٹویٹ میں خبردار کر دیا

اسلام آباد(آئی این پی)وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی چودھری فواد حسین نے کہا ہے کہ جہلم میں ممکنہ سیلاب کے حوالے سے تمام حفاظتی انتظامات کر لئے گئے ہیں۔جمعرات کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ جہلم میں سیلاب کی صورتحال پر تمام متعلقہ محکموں سے قریبی

رابطہ ہے، ابھی تک منگلا ڈیم سے پانی کا اخراج ایک لاکھ کیوسک کے لگ بھگ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈیم سے پانی کا اخراج دولاکھ سے تین لاکھ کے درمیان پہنچنے کی صورت میں 150سے زیادہ دیہات کے لئے خطرہ ہو سکتا ہے۔ اس حوالے سے تمام حفاظتی انتظامات کر لئے گئے ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں