طوفانی بارش، کراچی ائر پورٹ پر پی آئی اے کی پروازیں بری طرح متاثر، کوئی لینڈ نہ کر سکی تو دوسرے شہر چلی گئی، کوئی چکر لگاتی رہی، مسافروں کی زندگی عذاب ہو گئی

کراچی(آئی این پی)کراچی میں طوفانی بارش کے باعث لاہور اور اسلام آباد سے کراچی پہنچنے والی پی آئی اے کی ایک پرواز 40منٹ چکر کاٹنے کے بعد لینڈ کر سکی جب کہ دوسری فیول ختم ہونے کے خدشے کے پیش نظر کراچی ائیرپورٹ پر اترنے کی ناکام کوشش کے بعد سکھر لینڈ کر گئی۔سول ایوی ایشن ذرائع کے

مطابق بارش تھمنے کے بعد اب کراچی کا جناح انٹرنیشنل ائیر پورٹ پروازوں کی آمدورفت کے لیے کھول دیا گیا ہے۔ایوی ایشن ذرائع کے مطابق لاہور سے کراچی پہنچنے والی پرواز پی کے 301 نے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر لینڈنگ کی کوشش کی لیکن اس وقت کراچی میں شدید بارش ہو رہی تھی اور موسمی کی خرابی کے باعث پائلٹ نے طیارہ واپس اڑا لیا۔سول ایوی ایشن ذرائع کے مطابق ائیر بس اے 320 نے اس کے بعد ائیر پورٹ کے اطراف کئی اطراف کے چکر لگائے مگر فیول ختم ہونے کے خطرے کے پیش نظر یہ پرواز سکھر روانہ ہوگئی جہاں یہ پرواز باحفاظت اتر گئی۔پی آئی اے ذرائع کے مطابق سکھر ائیرپورٹ پر پی کے 301 کی ری فیولنگ ہو رہی ہے اور کراچی کا موسم بہتر ہونے کا سگنل ملتے ہی روانہ ہو جائے گی۔پی آئی اے کی اسلام آباد سے کراچی پہنچنے والی پرواز پی کے 303 کو بھی دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔شدید بارش کی وجہ سے پائلٹ پی کے 303 کو کراچی ائیر پورٹ کے اطراف 40 منٹ پرواز چکر لگائے جس کے بعد پرواز باحفاظت لینڈ کر گئی۔سول ایوی ایشن ذرائع کے مطابق اب ائیر پورٹ پروازوں کے لیے محفوظ ہے اور جہازوں کی آمدورفت شروع ہو گئی ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں