بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے اہم ترین خبر، آئندہ ہفتے سے ڈیجیٹل اکائونٹ کھول سکیں گے، زرمبادلہ کے ذخائر بڑھانے کیلیے اسٹیٹ بینک کی نئی حکمت عملی

کراچی(آئی این پی)زر مبادلہ کے ذخائر بڑھانے کیلیے اسٹیٹ بینک کی نئی حکمت عملی، گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر نے کہا ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی آئندہ ہفتے سے ڈیجیٹل اکائونٹ کھول سکیں گے۔ روشن ڈیجیٹل اکانٹ کی بازگشت کئی روز سے سنائی دے رہی تھی، گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر نے وزیراعظم

عمران خان کو ڈیجیٹل اکانٹ کے خدوخال اور اس کے اجرا کے بارے میں بریفنگ بھی دی تھی لیکن اب عالمی جریدے کو انٹرویو میں اکائونٹ کی تفصیلات فراہم کیں ہیں جس کے مطابق بیرون ملک مقیم پاکستانی روشن ڈیجیٹل اکانٹ آٹھ مقامی بینکوں کے ذریعے ڈالر اور پاکستانی روپے میں کھول سکیں گے۔ڈیجیٹل اکانٹ کے ذریعے بنیادی بینکنگ سہولت کے ساتھ ساتھ پاکستان اسٹاک ایکسچینج اور حکومت پاکستان کے تمسکات کی خریداری کی جاسکے گی۔عالمی جریدے کے مطابق گورنر اسٹیٹ بینک نے آئندہ چند ہفتوں میں ڈالر اور روپے میں پانچ مختلف مدت کے ڈیجیٹل سرٹیفکیٹس جاری کرنے کا عندیہ بھی دیا ہے۔ ڈالر سرٹیفکیٹ پر 5 سے 7 فیصد جبکہ روپے اکانٹ پر 9 سے 11 فیصد منافع دیے جانیکا عندیہ دیا ہے۔انٹرویو کے دوران گورنر اسٹیٹ بینک نے ملکی معیشت پر بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ مہنگائی کی صورتحال سے مطمین ہیں، تاہم شرح سود کا تعین کرنے کا اختیار مانیٹری پالیسی کمیٹی کا ہے۔انہوں نے کہا کہ پالیسیوں کا محور معاشی نمو اور روزگار بڑھانے پر ہے۔ڈاکٹر رضا باقر نے کہا کہ مقامی اور برآمدی شعبے کا منظر نامہ قدرے بہتر ہے، امید ہے کہ معاشی ترقی کا سفر پائیدار ہوگا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close