کویت حکومت نے غیر ملکی کارکنوں کے لیے ویزے کی شرائط میں ردوبدل کر کے مزید سختی کر دی، کویت حکومت کیا کرنا چاہتی ہے؟

کویت (پی این آئی)کویت حکومت نے غیر ملکی کارکنوں کے لیے ویزے کی شرائط میں ردوبدل کر کے مزید سختی کر دی، کویت حکومت کیا کرنا چاہتی ہے؟ کویت کی پبلک اتھارٹی برائے افرادی قوت نے سرکاری ملازمین کے ویزوں کی نجی شعبے میں منتقلی پر پابندی سے متعلق نئی پالیسی کا اعلان کیا ہے۔اتھارٹی نے

اس کے علاوہ منحصر یا روزگار ویزوں کی نجی شعبے میں کام کے ویزوں میں تبدیلی پر بھی قدغنیں لگا دی ہیں۔کویت ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق سرکاری ملازمین کے ویزوں کی نجی شعبے میں تبدیلی پر پابندی کے فیصلے سے بعض لوگ مستثنیٰ ہوں گے۔ان میں کویتی خواتین کے شوہر اور ان کے بچّے ، کویتیوں کی بیویاں ،کارآمد سفری دستاویزات کے حامل فلسطینی اور شعبہ طب میں کام کرنے والے ڈاکٹر حضرات اور نرسیں شامل ہیں۔کویتی حکام ملک میں تارکین وطن مزدوروں کی تعداد کم کرنے کے لیے کریک ڈاون کررہے ہیں اور یہ اعلان بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close