جہاز میں اندرون و بیرون ملک سفر کرنے والے مسافر ہو شیار، خبردار، سول ایوی ایشن نے نئے ایس او پیز جاری کردیئے

اسلام آباد(آئی این پی ) سول ایوی ایشن نے اندرون و بیرون ملک سفر کرنے والوں کیلئے کورونا کی نئی ایس او پیز جاری کردی ، جس میں کہا گیا طیارے میں داخلے سے قبل محکمہ صحت اہلکار مسافروں کا ٹیسٹ اور انٹرویو کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن نے اندرون و بیرون پروازوں کیلئے کورونا کے نئی

ایس او پیز جاری کردیئے ، نئی ایس او پیز 26 اگست 2020 سے 31 اکتوبر تک نافذ العمل ہوں گے۔ سی ایاے کے ڈائریکٹر ایئرٹرانسپورٹ نے نئی ایس او پیز کا نوٹیفکیشن جاری کیا، ایس اوپیز کا اطلاق تمام چارٹرڈ پروازوں سمیت پرائیوٹ طیاروں پر یکساں ہو گا۔ نوٹیفکیشن میں لاہور سمیت تمام ایئر پورٹس منیجرز کو نئی ایس اوپیز پرعملدرآمد کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ایئرلائنز، ایئر کرافٹ آپریٹرز، گرانڈہینڈلنگ ایجنٹس ایس او پیز یقینی بنائیں۔ سی ایاے کا کہنا ہے کہ ایئرپورٹس پر مسافروں کے لئے ہر قسم کے پروٹوکول پر پابندی برقرار رہے گی ، مسافروں کو صرف روانگی لانج کے سامنے ڈراپ کیا جا سکے گا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پرواز کی روانگی سے قبل طیاروں کو جراثیم کش اسپرے سے ڈس انفیکٹ کیا جائے گا اور فضائی میزبان پی پی ای کٹس سرجیکل ماسک اور دستانوں کا لازمی استعمال کریں۔ سی ایاے پرواز روانگی سے قبل مسافروں کی فہرست ایئر پورٹس منیجرز کوفراہم کرنا لازمی قرار دیا ہے اور کہا طیارے میں داخلے سے قبل محکمہ صحت اہلکار مسافروں کا ٹیسٹ اور انٹرویو کریں گے ، انٹرنیشنل پرواز کے مسافروں کا ہیلتھ ڈیکلریشن فارم متعلقہ ایئرلائن کی ذمہ داری ہوگی۔ طیاروں میں مسافروں کو سماجی فاصلے کے مطابق ایک سیٹ چھوڑکر بٹھایا جائے ، دوران پرواز ماسوائے کھانے کے سرجیکل ماسک پہننا بھی لازم ہو گا۔ سی ایاے نے پائلٹ، فرسٹ آفیسر،فضائی عملے پربھی دوران پرواز سرجیکل ماسک،دستانوں کا استعمال لازمی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ واش روم استعمال کے بعد فضائی میزبان ڈس انفیکشن اسپرے لازمی کریں گے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close