حضرت عیسیٰ ؑ سے متعلق قابل اعتراض ٹویٹ پر ماروی کی عقل ٹھکانے لگا دی گئی ، شدید تنقید گرفتاری کا مطالبہ

اسلام آباد (پی این آئی) سماجی رہنما ماروی سرمد حضرت عیسیٰ ؑ سے متعلق قابل اعتراض ٹویٹ کیا ہے جس پر انہیں سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ ماروی سرمد نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ مولوی صاحب نے بتایا حضرت عیسیٰ فوت نہیں ہوئے اٹھا لئے گئے ہیں،

ایک سادہ مقتدی نے پوچھا، کیا حضرت عیسیٰ بھی بلوچ تھے؟ (منقول) اس ٹویٹ پر سوشل میڈیا صارفین نے ماروی سرمد کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔اس ٹوئٹ میں انہوں نے حضرت عیسیٰ علیہ السلام کا نام لیکر اداروں کا مذاق اڑانے کی کوشش کی جسے ماروی سرمد کے حامیوں نے مزاح کا نام دیا لیکن دوسری جانب سوشل میڈیا صارفین نے ماروی سرمد کو آڑے ہاتھوں لے لیا اور کہا کہ پیغمبروں کو اس طرح مذاق میں نہیں لانا چاہیے۔کہا گیا کہ سب پیغمبر برابر ہی احترام کے لائق ہیں اور کسی مذہب کے پیروکاروں کی دل آزاری نہیں کرنی چاہیے۔ ماروی سرمد کا یہ بیان ٹاپ ٹرینڈ بن گیا ہے اور ماروی سرمد کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں