شراب برآمدگی کیس، 9سال 2ماہ 14 روز بعد عتیقہ اوڈھو کے کیس کا فیصلہ ہو گیا، جج صاحب نے کیا فیصلہ لکھ دیا؟

راولپنڈی(پی این آئی):شراب برآمدگی کیس، 9سال 2ماہ 14 روز بعد عتیقہ اوڈھو کے کیس کا فیصلہ ہو گیا، جج صاحب نے کیا فیصلہ لکھ دیا؟ اداکارہ عتیقہ اوڈھو کو 2 بوتل شراب کیس باعزت بری کردیا گیا۔ جمعہ کو راولپنڈی کی سول عدالت میں اداکارہ عتیقہ اوڈھو کے خلاف شراب کیس کی سماعت ہوئی۔سول عدالت نے 9

سال 2 ماہ اور 14 روز بعد فیصلہ سناتے ہوئے عتیقہ اوڈھو کو 2 بوتل شراب کیس میں باعزت بری کردیا۔عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ فنکارہ کے خلاف کوئی ثبوت نہیں لہذا انہیں بری کیا جاتا ہے۔سول جج یاسر چوہدری نے فیصلہ سنایا۔عتیقہ اوڈھو نے عدالت کا فیصلہ آنے کے بعد بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ دیر سے سہی انصاف مل گیا۔عتیقہ اوڈھو پر الزام تھا کہ اسلام آباد سے کراچی جاتے ہوئے ان کے بیگ سے شراب کی 2 بوتلیں برآمد ہوئی تھیں۔سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کے سوموٹو حکم پر 7 جون 2011 کو اداکارہ کے خلاف تھانہ ایئرپورٹ پولیس نے مقدمہ درج کیا تھا، اس مقدمہ میں 210 پیشیاں ہوئیں اور 16 جج تبدیل ہوئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں