کروڑوں روپے مالیت کا سونا ہمسایہ ملک لے جانے کی کوشش ناکام بنا دی گئی، 4 غیر ملکی باشندے پکڑ لیے گئے، تفصیل جانیئے

طورخم(پی این آئی)کروڑوں روپے مالیت کا سونا ہمسایہ ملک لے جانے کی کوشش ناکام بنا دی گئی، 4 غیر ملکی باشندے پکڑ لیے گئے، تفصیل جانیئے۔کسٹم حکام نے کروڑوں روپے مالیت کا سونا افغانستان لے جانے کی کوشش ناکام بنادیکسٹم حکام نے طورخم بارڈر کے راستے کروڑوں روپے مالیت کا سونا افغانستان لے

جانے کی کوشش ناکام بنادی، 4 افغان باشندوں کو حراست میں لے لیا گیا۔کسٹم حکام کے مطابق طورخم سرحد سے کیلے اور کمیکل افغانستان لے جانے والی گاڑیوں کی تلاشی کے دوران 6 کلو سے زائد سونا برآمد کرلیا گیا ہے۔اس پکڑے جانے والے سونے کی مالیت ساڑھے 6 کروڑ روپے بتائی جاتی ہے۔کسٹم حکام کے مطابق کارروائی کے دوران 4 افغان باشندوں کو حراست میں لے کر ان سے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔علاوہ ازیں سونے کی رقم دہشت گردی کے لیے استمال ہونے کے حوالے سی ٹی ڈی کی خدمات لی جا رہی ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close