دو بچوں کے باپ، حافظ قرآن رکشہ ڈرائیور نے خود کو کیوں آگ لگا لی؟ جان سے چلا گیا

کراچی (پی این آئی)دو بچوں کے باپ، حافظ قرآن رکشہ ڈرائیور نے خود کو کیوں آگ لگا لی؟ جان سے چلا گیا، کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز فائیو میں رکشہ ڈرائیور نے گھریلو جھگڑے اور معاشی پریشانیوں سے تنگ آکر خودکشی کرلی۔ڈیفنس فیز فائیو میں 34 سال کے محمد احمد نے خود کو آگ لگالی جس سے وہ بری طرح

جھلس گیا، زخمی حالت میں اسے سول اسپتال لایا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکا۔پولیس کے مطابق، معاشی پریشانی کا شکار محمد احمد کے گھر میں جھگڑے رہتے تھے۔متوفی کے کزن نے بتایاکہ وہ دو بچوں کا باپ اور حافظ قرآن تھا اور اس کا تعلق رحیم یار خان سے ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close