غیر ملکی ایجنٹ اہل خانہ سمیت گوجر خان کیسے پہنچا؟ پکڑا گیا لیکن بہت سارے سوالات ہیں

راولپنڈی(پی این آئی)غیر ملکی ایجنٹ اہل خانہ سمیت گوجر خان کیسے پہنچا؟ پکڑا گیا لیکن بہت سارے سوالات ہیں۔گوجر خان(روزنامہ دنیا) گوجر خان میں حساس اداروں کے اہلکاروں نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی خفیہ ایجنسی ‘’را’’ کے کارندے کو گرفتار کر لیا ہے۔حساس اداروں نے خفیہ کارروائی کے

دوران بھارتی خفیہ ایجنسی ‘’را’’ کے سلیپر سیل کے اہم کارندے کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے اور اس سے تفتیش جاری ہے۔پولیس کو تھانہ فتح پور تھکیالہ، کوٹلی آزاد کشمیر میں دہشتگردی کی دفعات کے تحت درج مقدمہ میں جلال نامی شخص کی تلاش تھی جس کی موجودگی گوجر خان کے علاقہ میں ہونے پر چھاپہ مارا گیا جہاں جلال کی اہلیہ اور دیگر ملے، جنہیں تحویل میں لے لیا گیا ہے۔رات گئے ہونے والی کارروائی میں خفیہ اداروں کے علاوہ ایلیٹ فورس، راولپنڈی پولیس کے علاوہ آزاد کشمیر پولیس نے بھی حصہ لیا۔ ‘’را’’ سلیپر سیل لائن آف کنٹرول پر تعینات پاک فوج کی چیک پوسٹوں کی نشاندہی کرتا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close