کن 50 سے زائد لوگوں نے پاکستان سے وفاداری کا حلف اٹھا لیا؟ اس سے پہلے وہ کس کے وفادار تھے؟ جانیئے

سکھر(پی این آئی)کن 50 سے زائد لوگوں نے پاکستان سے وفاداری کا حلف اٹھا لیا؟ اس سے پہلے وہ کس کے وفادار تھے؟ جانیئے۔کالعدم قوم پرست جماعتوں کے 50 سے زائد رہنما و کارکنان قومی دھارے میں شامل ہو گئے۔جیے سندھ محاذ، جیے سندھ قومی محاذ اور جیے سندھ تحریک کے 53 سے رہنماؤں و کارکنان نے قومی

دھارے میں شامل ہونے کا اعلان کیا۔لیاقت چنہ، زاہد حسین، مظہر علی لاشاری، دودو خان ممدانی، ودیگر نے مقامی ہوٹل میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وہ اب پاکستان سے وفادار رہیں گے اور آج سے ان کا اب کسی قوم پرست جماعت سے کوئی تعلق نہیں ہو گا۔قومی دھارے میں شامل ہونے والے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ اپنی جانیں تک ملک وقوم کے لیے قربان کرنے کو تیار ہیں اور کبھی بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے۔قومی دھارے میں شامل ہونے والے رہنماؤں اور کارکنوں کا تعلق سکھر اور خیرپور اضلاع سے ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close