امام مسجد کی تعیناتی کا جھگڑا، مانسہرہ تھانے میں لاتیں، گھونسے اور مکے چل گئے، کتنے درجن گرفتار کر لیے گئے؟

مانسہرہ (پی این آئی)امام مسجد کی تعیناتی کا جھگڑا، مانسہرہ تھانے میں لاتیں، گھونسے اور مکے چل گئے، کتنے درجن گرفتار کر لیے گئے؟مانسہرہ میں مصالحت کیلئے بلائے گئے دو فریقین تھانے میں لڑ پڑے، ایک دوسرے پر لاتوں اور مکوں کی بارش کردی۔پولیس کے مطابق گاؤں حفیظ بانڈی میں امام مسجد کی تعیناتی کا

تنازعہ حل کرنے کے لئے دونوں فریقین کو تھانے بلایا گیا تھا۔مصالحت کے دوران تلخ کلامی کے بعد دونوں فریقین گتھم گتھا ہوگئے اور ایک دوسرے پر لاتوں اور مکوں کی بارش کردی۔پولیس نے دونوں فریقین کے 55افراد کو گرفتار کرکے مقدمات درج کر لئےہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close